اسلام آباد (صباح نیوز) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بینظیر ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز سے امریکی خاتون کرسٹائل نکول نامی امریکی خاتون کے پاس درست پاکستانی ویزہ نہ ہونے پر اُسے ڈی پورٹ کر دیا، امریکی خاتون غیرملکی ائر لائن کی پرواز231 پر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ بیرون ملک جانے والی پروازوں کے چار مسافر آف لوڈ کئے گئے جبکہ ترکی میں غیرقانونی داخلے کی وجہ سے ڈی پورٹ ہونے والے دس پاکستانیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔