ایک ہزار کلو گرام منشیات برآمدگی کیس کا ملزم ناکافی شواہد پر سپریم کورٹ نے بری کر دیا

Jun 21, 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر ایک ہزار سے زائد کلوگرام منشیات بر آمدگی کیس کے ملزم خان وزیر کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے۔ پیرکو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سزا کیخلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جس گاڑی میں سوار تھا اس گاڑی سے 1080 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسے گرفتارکیا گیا تھا، بعدازاں 10 کلو منشیات فرانزک چیک کے لئے بھجوائی گئی تھی ملزم کے وکیل نے پیش ہوکرموقف اپنایا کہ میرا موکل صرف ٹرک میں سوار ہوا تھا گاڑی اس کی نہیں تھی، جس پر جسٹس طارق مسعود نے پراسیکیوٹرسے کہا کہ عدالت ملزم کو کس طرح سزا دے سکتی ہے جو مخص اس گاڑی کا مسافر تھا، جس گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔ جسٹس دوست محمد نے کہا ایک بار راستے میں ان کی گاڑی خراب ہوئی تھی تو وہ عدالت میں بروقت پہنچنے کے لئے گنے سے لدے ٹرک میں سوار ہوئے اور اپنی منزل پر پہنچے تھے گاڑی میں توکوئی بھی سوار ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں