اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کنٹینر کھڑا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قیادت حتمی فیصلہ کریگی، قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں ہو رہا، سید خورشید شاہ ہی اپوزیشن لیڈر رہیں گے، افغان مہاجرین کی بہت میزبانی کر لی اب انہیں واپس جانا ہوگا۔