حافظ آباد: گیپکو عملہ نے بجلی چوری پر وکلاء کے 60 چیمبرز کی بجلی کاٹ دی، عدالت کا رٹ پٹیشن پر ایکسیئن، ایس ڈی او سمیت 6 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) گیپکو اےس ڈی او نے عملہ کے ہمراہ آپرےشن کرکے وکلاءکے 60سے زائد چےمبرز مےں مبےنہ طور پر ڈائرےکٹ تارےں لگا کر بجلی چوری کئے جانے پر کنکشن کاٹ کر تار قبضہ مےں لے لئے۔ وکلاءکی جانب سے دائر کردہ رٹ پےٹےشن پر سےشن جج نے اےکسےئن محمد رمضان عالم اور اےس۔ڈی۔او مظفر احمد گھمن سمےت 6ملازمےن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دےا۔ اےس۔ڈی۔او سب ڈوےژن نمبر3کے مطابق 60سے زائد وکلاءکے چےمبروں مےں ڈائرےکٹ تارےں لگا کر بجلی چرائی جارہی تھی۔ جس سے ائےر کنڈےشنرز اور پنکھے چلائے جارہے تھے ۔اس پر انہوں نے ان چےمبروں مےں ڈائرےکٹ چلائی جانے والی بجلی کاٹ دی اےس ڈی او نے بتاےا کہ انہوں نے اےک ماہ قبل ان چےمبروں مےں بجلی چوری کے بارے پاکستان بار، پنجاب بار اور صدر ڈی بی اے کو بھی تحرےری طور پر لےٹر لکھا تھا۔ دوسری جانب بار کے جنرل سےکرےٹری رائے وقار اےڈووکےٹ نے سےشن جج شےخ سجاد احمد کی عدالت مےں رٹ پےٹےشن دائر کرتے ہوئے موقف اختےار کےا کہ اےکسیئن گیپکو اور اےس ڈی او نمبر3انکے چےمبرز سے غےرقانونی طور پر تارےں اور دےگر سامان چرا لے گئے ہےں۔ جس پر سےشن جج نے اےکسےئن رمضان عالم، اےس ڈی او مظفر گھمن سمےت چھ ملازمےن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دےا۔ اےکسےئن محمد رمضان عالم نے بتاےا وکلاءکے چےمبرز مےں بجلی چوری ہورہی تھی۔ ہم نے ڈی پی او اور سےشن جج کو بھی آگاہ کےا تھا۔ دوسری جانب گیپکو ہائےڈرو الےکٹرک لےبر ےونےن کے راہنماﺅں ملک شفقت اور عبد الرزاق مغل نے وکلاءکی جانب سے چوری اور سےنہ زوری کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے۔
چیمبرز بجلی کاٹ دی

ای پیپر دی نیشن