جنرل راحیل شریف کی جرمن آرمی چیف‘ وزیر دفاع سے ملاقات‘ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹض آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزارت دفاع کا دورہ کیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جرمنی کے چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے‘ دوطرفہ عسکری تعلقات‘ سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمنی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا‘ دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعلقات بڑھانے اور تربیت کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چیک ری پبلک بھی جائیں گے جہاں پر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...