نیویارک (بی بی سی) شمسی توانائی کی مدد سے اڑنے والا طیارہ سولر امپلس 2 بحر اوقیانوس عبور کرنے کی مہم پر امریکی شہر نیویارک سے روانہ ہوگیا ہے۔یہ دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم کے دوران اس طیارے کا طویل ترین سفر ہوگا جو اندازاً 90 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ سولر امپلس ٹیم کا کہنا ہے یہ وہ طویل ترین فاصلہ ہوگا جو ہم اس سال طے کریں گے۔