نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے بتیس پیسے فی یونٹ سستی کردی

Jun 21, 2016 | 19:31

ویب ڈیسک

نیپرا کی جانب سے بجلی کے صارفین کے لئے عید کا تحفہ، نیپرا حکام نے بجلی کی قیمتوں میں مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تین روپے بتیس پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے. نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو بتیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا مگر کے الیکٹرک کے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے جبکہ ماہانہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی ریلیف نہیں ملے گا. نیپرا حکام کے مطابق مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے پینتالیس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ عوام سے چھے روپے ستتر پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے. بجلی سستی کرنے کا فیصلہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کیا گیا ۔

مزیدخبریں