اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیریوں کے خلاف کاروائی آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا بھارتی فوج کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیریوں کے خلاف کارروائی آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ظلم وجبر کے ذریعے اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز نے بھی جن میں عالمی سطح کے کھلاڑی بھی شامل ہیں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور بھارت کو اس کامیابی کو صرف ایک کھیل کے طور پر لینا چاہیے۔
دفتر خارجہ
پاکستان کی فتح پر کشمیر یوں کیخلاف بھارتی کاروائی آزادی اظہاررائے کی کھلی خلاف ورزی ہے : ترجمان دفتر خارجہ
Jun 21, 2017