ملک کیلئے سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں: نثار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، خیبر پی کے میں امن و امان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسروں اور جوانوں کی گرانقد خدمات کی قوم قدر کرتی ہے۔منگل کو وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ بات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کیپٹن (ر) لیا قت علی خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں فرنٹیئر کانسٹیبلری سے متعلقہ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ موجودہ کمانڈنٹ کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے گزشتہ ایک سال میںایک ارب کی بچت کی گئی ہے جو کہ فورس لیڈرشپ کی مثبت پالیسیوں کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں سیکیورٹی کے نئے تقاضوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ایف سی کے جوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور روایتی تربیت کیساتھ ساتھ انکی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...