اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو ریکارڈنگ کی اجازت مل گئی ہے،سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے،حکومت جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہی ہے،عمران خان نے جمہوریت کے لیے ساری جدوجہد کی۔ حسین نوا ز نے2006میں پارک لین فلیٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا ان لوگوں نے خود اپنے دادا کو پورے معاملے میں ملوث کیا ہے،سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ہلہ بولا جاتا ہے،تصویر لیک کرنے کا تفتیش پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے مزیدکہا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے۔جس طرح مہم چلائی جارہی ہے لگتا ہے آپ سسٹم پر یقین نہیں رکھتے ۔حکومت جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انصاف بھی ہوگااور جمہوریت بھی رہے گی۔فواد چودھری نے مزید کہا مسلم لیگ (ن) کو لگ رہا ہے کہ کشتی ڈوب رہی ہے۔سوال پارک لین فلیٹس کی ملکیت سے شروع ہوا ۔حسین نواز 2006 نے میں ملکیت کا اعتراف کیا ۔جے آئی ٹی کے سامنے بہت ہی آسان سوال ہے۔1993اور 2006 تک ملکیت کے کاغذات سامنے رکھ دیئے جائیں۔کہا گیا محمد نواز شریف نے 1980 میں 12ملین کی سرمایہ کاری کی۔
سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے: فواد چودھری
Jun 21, 2017