اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جنرل زبیر محمود حیات کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے استقبال کیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم وار کورس کے شرکا سے خطاب میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی اتحاد کو کنجی قرار دیتے کہا کہ قومی سطح پر مربوط جواب ضروری ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پیک کی کامیابی کیلئے توانائیاں یکجا کرنا ہوں گی۔ شرکاء نے جنرل زبیر محمود حیات سے داخلی و خارجی معاملات پر سوالات کئے جس کا انہوں نے جواب دیا۔