مظفرآباد(صباح نیوز)پاک فوج کی جیپ حادثہ کا شکار ہوگئی ایک جوان موقع پر ہی شہید ہوگیاجبکہ ایک جوان سی ایم ایچ پہنچ کر خالق حقیقی سے جاملا۔دو جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔جیپ میں چار فوجی سوار تھے ۔حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔اطلاع ملنے پر فوری طور پر فوجی دستہ ہنگامی امداد کیلئے موقع پر پہنچا اور شدید زخمی ساتھیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچایا ۔
پاک فوج کی جیپ حادثہ کا شکار ہوگئی‘ 2اہلکار شہید‘ 2زخمی
Jun 21, 2017