ساوتھ ایشین جیِت کیونڈ و بروسلی مارشل آرٹس چیمپین شپ

Jun 21, 2017

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے شہر کینیڈی میںساؤتھ ایشین جیِت کیونڈ و بروسلی مارشل آرٹس چیمپین شپ ِ 2017 میں پاکستان کی جانب سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمیرا سید نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اسی طرح پاکستان کے بیٹوں میں محمد شہباز نے انڈیا کو شکست دے کر سلور میڈل اور عُذیر خان نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد شہباز 70کلو ویٹ میں، سیمرہ سید 48کلو ویٹ میں اور عُزیر خان نے 46 کلو ویٹ میں نمائندگی کی۔محمد شہباز پاکستان میںجیِت کیونڈفیڈریشن کے صدر اور نمائندہ کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی کئی مقابلوں میں محمد شہباز اور ان کے شاگرد پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔جیِت کیونڈ وفیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پہلی بار بین الاقوامی چیمپئین شپ میں حصہ لیا گیا جو کہ۹ جون تا ۲۱ جون سری لنکا کے شہر کینیڈی میںجاری رہی۔

مزیدخبریں