انفراسٹرکچر بنک پاکستانی منصوبوں کیلئے مزید امداد دیگا: نائب صدر بنک

بیجنگ(آئی این پی )ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے اپنی حکمت عملی کے تحت مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ، اے آئی آئی بی پاکستان میں تربیلا ڈیم کی توسیع اور موٹرے 4کے ساتھ ساتھ دو بڑے اہم پراجیکٹ منصوبہ کی تکمیل بہتر طریقہ سے جاری ہے اور منصوبہ جات کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مالی ضروریات کو احسن انداز میں پورا کیا جا رہا ہے، معاہدے کے مطابق مستقل میں بھی پاکستان کو ہم معاہدے کی شرائط وضوابط کے تحت مالی خدمات دیتے رہیں گے ۔بینک کے نائب صدر جائو چھم وان نے جنوبی کوریا میں ہونے والے دوسرے سالانہ اجلاس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر طرح کی مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بین اور پاکستان کے مابین مزید منصوبوں کی تعمیر وتکمیل کیلئے مالی معاونت کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ ان مذاکرات سے دونوں پارٹیوں کے مابین اچھے نتائج نکلنے کی امید ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت بننے والے ذیلی منصوبہ جات کیلئے ہمارا بینک بلا جھجک مالی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بینک کی انتظامیہ گزشتہ 18ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر مطمئن ہے اور مستقبل میں بینک مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔

ای پیپر دی نیشن