سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ28 برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران 35ہزارسے زائد کشمیریوںکومجبوراً مقبوضہ علاقے سے باہر پناہ لینی پڑی ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری پناہ گزینوں کی بڑی تعداد آزاد جموں وکشمیر میں مقیم ہے جبکہ بہت سے پاکستان اور یورپی ممالک میں قیام پذیر ہیں۔ رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ 1947ء سے بھارتی مظالم کا شکار 20لاکھ سے زائد کشمیری آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔