گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میا ںطارق محمود ایم این اے، سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید، چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید احمد شاد، رانا محمد اعظم، طارق اشرف خاں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی اور علاقہ کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے پر کرکٹر حسن علی کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی نے انتھک محنت کی بدولت کامیابی حاصل کی جو دیگر نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔