اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تصفیہ طلب حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جار ہی ہیں ، مذاکرات کیلئے نوازشریف سے تین بار اور نریندرمودی سے دومرتبہ ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی اور کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انتونیوگوتریز نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے تین مرتبہ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے دومرتبہ ملاقات کی تاکہ ا ن کے درمیان مذاکرات شروع کرائے جاسکیں۔
پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں :انتونیوگوتریز
Jun 21, 2017 | 13:27