شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 40 امیدواروں کی منظوری دیدی، باقی ٹکٹوں کا اعلان 25 جون تک کردیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ نظریاتی امیدواروں کی بنی گالا میںدال نہ گلنے والی ہے لہٰذا نظریاتی و بانی امیدواران مایوس نہ ہوں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا پلیٹ فارم ان کے لیے حاضر ہے اور بانی و نظریاتی سینکڑوں امیدواران نے پی ٹی آئی این سے رابطہ کرلیا ہے اور پی ٹی آئی این کے پارلیمانی بورڈ نے منظوری کے بعد 40قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جبکہ باقی ٹکٹوں کا اعلان 25جون تک کردیا جائے گا اختر اقبال ڈار نے کہا کہ چند ہفتوں مہینوں قبل پی ٹی آئی عمران خان گروپ میں شامل ہونیوالے مفاد پرستوں اور عمران خان نے نظریاتی کارکنان کی طویل جدوجہد کا جنازہ نکال دیا ہے اور اب عمران خان اور دوسرے چوروں لٹیروں میں کوئی فرق نہ رہ گیا ہے بلکہ عمران خان نے پورے پاکستان کے چوروں لٹیروں کو اکٹھا کرکے ان کی سربراہی قبول کرلی ہے جو کہ ملک و قوم کے لیے زہر قاتل ہے۔