لاہور + لالہ موسیٰ (خبر نگار+ نامہ نگار) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انتخابی مہم کے آغازکر دیا۔ مہم کا آغاز پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ڈیفنس لاہور کے حلقہ این اے 131 کے انتخابی دفتر سے کیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم محمود بھٹی ہیں۔ قمر کائرہ نے کہاکہ ہر دور میں پیپلز پارٹی نے کم بیک کیا، میڈیا ایجنسیاں اور ادارے ہمارے مخالف رہے لیکن ہم کم بیک کرتے رہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں خدمت کا علم لے کر چلے ہیں۔آج عدالت عظمیٰ میں کرپشن کے تذکرے ہیں ہم کہتے تھے تولوگوں کو بُرا لگتا تھا۔ وزیراعلیٰ کا فرنٹ مین بھی نیب کے سامنے پیش ہوا۔56 کمپنیوں کی کرپشن بھی نکلی۔ وزیراعظم ہائوس میں بیٹھنے والا بھی نیب زدہ اور شہباز شریف کا فرنٹ مین بھی نیب زدہ۔ میگاپراجیکٹ میں شریفوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں۔ لوڈشیڈنگ ختم۔ نہیں ہوئی گڈ گورننس کہیں۔نظر۔نہیں آئی۔نیاپاکستان پرانے مستریوں اوراوزاروں سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بے نظیربھٹو کی سالگرہ پر تمام کارکنان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے اپنے شہیدوں کی شہادتوں کو ڈھول بجا کر مناتے ہیں۔ ان سے کہتا ہوں ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے ۔جس مقصد کے لئے بی بی شہید اور بھٹو صاحب نے جان دی اس کے لئے تجدید عہد کریں گے۔ عدالت میں سوپیشیاں جمہوریت کے لیے نہیں کرپشن پر ہیں۔جو نیا پاکستان بنانے کی بات کرتا تھا اس کی پارٹی ختم ہو گئی۔ کنٹونمنٹ علاقوں میں انتخابات کے رنگ پبلسٹی سے ہی نظر آسکتے ہیں اس پرپابندی۔نہیں ہونی چاہئے ۔ عمران خان کہتے ہیں کے دس ہزار لوگ بھی آجائیں توفیصلہ نہیں بدلوں گا ہم بھی دھرنے کے وقت نیازی صاحب سے یہی کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سابق امیدواراین اے 86 فخر عمر حیات لالیکا نے صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمرزمان کائرہ سے لالہ موسیٰ میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ قمرزمان کائرہ نے فخر عمرحیات لالیکاکی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انہیں پیپلزپارٹی میں بھرپور عزت ومقام دیاجائے گا، نادرا کا جو ڈیٹا لیک ہواہے اس پرساری جماعتوں کے تحفظات ہیں اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ خفیہ ڈیٹالیک ہونے اگر الیکشن کو نقصان پہنچانے کیلئے ہوایا الیکشن پر اثراندازہونے کیلئے ہوا تو اس کو سزاملنی چاہئے۔
پنجاب میں انتخابی مہم شروع، نیا پاکستان پرانے اوزاروں سے بنانے کی کوشش ہو رہی ہے: کائرہ
Jun 21, 2018