نیب آرڈیننس کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں استدعا دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نیب آرڈیننس 1999 کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس 1999 کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ ایک مردہ قانون ہے لہذا اس قانون کے خلاف مقدمہ جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ درخواست میں نیب آرڈیننس 1999 کی قانونی حیثیت پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ مشرف نے اپنے دور حکومت میں آئین کو معطل کر کے پی سی او کے تحت نظام حکومت چلائی، درخواست گزار تنظیم کے وکیل کے مطابق جنرل مشرف کی ایمرجنسی کو 18 ترمیم میں تحفظ نہیں دیا گیا اس لیے 18 ترمیم کی منظوری کے بعد جنرل مشرف کے اقدامات کو ملنے والا قانونی تحفظ ختم ہوگیا۔ نیب آرڈیننس کے ذریعے لوگوں ہراساں کیا جا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...