اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید50 پیسے مہنگا،125روپے کا ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)انٹر بنک مارکیٹ میں تو روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہو 125 روپے کا ہو گیا انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کم ہو گئی۔سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بدھ کے روز کمی دیکھی گئی ۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 27 پیسے کی کمی سے 121 روپے 46 پیسے رہی ایک روز پہلے کلوزنگ پر ڈالر کی قیمت 121 روپے 73 پیسے تھی۔ روپے کے مقابلے میں برطانوی پونڈ کی قیمت بھی 49 پیسے کی کمی سے 159 روپے 82 پیسے رہ گئی تاہم ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کے اضافے سے 125 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر تقریباً سات روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...