کراچی (سٹاف رپورٹر) لیاری کے بعد کراچی کے ساحلی علاقوں ملیر میں بھی بغاوت ہو گئی۔ لیاری میں شاہ جہاں بلوچ دو حلقوں سے پیپلز پارٹی کے خلاف آزاد حیثیت میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ شاہ جہاں بلوچ نے 2013ء میں لیاری سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا وہ اس وقت جیل میں تھے۔ شاہ جہاں اب صوبائی اسمبلی کے دو خلقوں سے امیدوار ہیں۔ شاہ جہاں نے کہاکہ میں نے ساڑھے 3 سال جیل کاٹی لیکن میری قربانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔ ادھر کراچی کے ساحلی حلقہ پی ایس 112 گابوپٹ میں بھی بغاوت ہو گئی اور مبارک بلوچ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
لیاری کے بعد ملیر بھی پیپلز پارٹی کیخلاف بغاوت‘ احتجاج جاری
Jun 21, 2018