کراچی(وقائع نگار) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر بھی نااہلی کی تلوار بدستور لٹک رہی ہے۔ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین کو 25 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار جلال محمود شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کینیڈین شہریت چھپائی۔ مراد علی شاہ نے یو اے ای کا اقامہ بھی چھپایا۔ مراد علی شاہ نے الیکشن کمشن کے سامنے جھوٹ بولا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔