نئی دہلی (نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں، سابق بھارتی پولیس اہلکار نے حکمرانوں کوآئینہ دکھا دیا اورکہا کہ کوئی عسکریت پسندی یا فوجی مداخلت کشمیر کے تنازعہ کا حل نہیں ہوسکتی۔ریاست گجرات کے سابق پولیس اہلکار سنجیو بھٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کشمیری انصاف اورآزادی کی خواہش رکھتے ہیں، تاریخی سیاسی مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے۔ بی جے پی اور پی ڈی پی کی علیحدگی صورتحال کو صرف مکمل تباہی کے نزدیک لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں اقتدار میں بیٹھے لوگ پاکستان کے ساتھ تنازعہ نہ کھڑا کریں، کیونکہ وہ پاکستان کے ساتھ تنازعہ شروع کرنے کیلئے دوبار ہ نہیں سوچیں گے۔