سٹاک ہوم (اے پی پی‘ نیٹ نیوز) سویڈن کے شہر مالمو میں ایک کیفے ٹیریا سے نکلنے والے گروپ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔روس میں جاری عالمی فٹبال کپ میں سویڈن کی ٹیم کی جنوبی کوریا کے خلاف فتح کا جشن منانے والا ایک ہجوم کیفے سے نکل رہا تھا کہ اس پر آٹومیٹک اسلحے کے ساتھ فائر کھول دیا گیا۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اطلاع کے مطابق حملہ آور فرار ہو گیا اور پولیس اس کے تعاقب میں ہے۔واضح رہے کہ سویڈن میں حالیہ سالوں میں سٹریٹ گینگز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔تاہم حملے کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔