تجارتی جنگ تیز، امریکہ کو دباؤ کی سیاست کا نقصان ہو گا: چین

Jun 21, 2018

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ امریکہ انتہائی دباؤ اور بلیک میل کی سیاست پر گامزن ہے جس سے اس کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف لگانے کی دھمکی دینے پر بلیک میلنگ کا الزام لگا کر جوابی اقدام کا انتباہ دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ انھوں نے بیجنگ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے امریکی تجارتی نمائندے کو 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں