پاکستان تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے والے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل

Jun 21, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2017ء کے دوران تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پاکستان نئے ذخائر دریافت کرنے والے دنیا کے پانچ بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017ء کی رپورٹ کے مطابق سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں جبکہ سال کے آخری تین ماہ کے دوران تیل و گیس کے چار مزید نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2017ء کی آخری سہ ماہی کے دوران روس نے سب سے زیادہ 10 ذخائر دریافت کئے تھے جبکہ آسٹریلیا نے 7، کولمبیا نے 4 جبکہ پاکستان اور برطانیہ نے تیل و گیس کے تین تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے گزشتہ سال 2017ء کے دوران پاکستان تیل و ذخائر کے نئے ذخائر تک رسائی حاصل کرنے والے پانچ بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ نئے ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ سے درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں