چیچہ وطنی: این اے 149 میں امیدوار برائے قومی اسمبلی ریٹائرڈ پروفیسر کی موٹر سائیکل پر انتخابی مہم

چیچہ وطنی (نامہ نگار)چیچہ وطنی کے قومی حلقہ این اے 149پر ایک امیدوار ایسا بھی ہے جو اپنے منفرد انداز اور تیز ترین انتخابی مہم کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔گورنمنٹ کالج ساہیوال سے عربی کے پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے پروفیسر محمد حمزہ عام آدمی کے نمائندہ کے طور پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا تعلق تحصیل چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 9چودہ ایل سے ہے پروفیسر حمزہ نے اپنے پرانے موٹر سائیکل پر سفید جھنڈا لگایا ہوا ہے اور وہ چھوٹے ٹیپ ریکارڈ پر پنجابی زبان میں ریکارڈ کیا گیا اپنا پیغام اور پمفلٹ تقسیم کرتے بچوں ،بڑوں اور عام آدمیوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہے ہیں تاہم عوام انہیں ووٹ کی صورت میں اپنی پذیرائی بخشتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ 25جولائی کو ہوگا۔ وہ اپنا پیغام حلقہ کے ہر گھر تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں اس لیے وہ اپنے موٹر سائیکل پر قریہ قریہ، گائوں گائوں اور گلی گلی اپنے انتخابی نعرے کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر دستک دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...