چترال (آئی این پی) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، چترال میں خودکشی کے لئے سو فٹ اونچی عمارت سے کودنے والی جواں سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے اوچوشت ولی آباد چوک کے علاقے کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی کرشمہ بی بی نے گزشتہ رات خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے سو فٹ اونچائی سے چھلانگ لگائی مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی، صرف اس کا بازو ٹوٹا۔ لڑکی کی عمر پندرہ سے سولہ سال بتائی جاتی ہے۔ کرشمہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
چترال: خودکشی کی کوشش، لڑکی 100 فٹ بلند عمارت سے کود گئی، صرف بازو ٹوٹا
Jun 21, 2018