کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضاء عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنسوں کا فیصلہ قانون کے مطابق اور انصاف پر مبنی ہونا چاہئے‘ بیگم کلثوم نواز کی بیماری باعث تشویش ضرور ہے اور ہر شخص ان کی صحت کیلئے دعا گو بھی ہے لیکن کاروبار حکومت کا چلنا اور قوم کو ہیجانی کیفیت سے نکالنا بھی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔