کراچی (آن لائن) نگران وزیر اعظم ناصر الملک کے دورہ کراچی آمد پر کراچی ایئرپورٹ کی ایئرفیلڈ 37 منٹ تک بند رہی جس کے باعث اندرون و بیرون ملک پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا تو ایئرٹریفک کو 37 منٹ تک رکوا دیا گیا اور اس دوران کراچی ایئرپورٹ پر کسی جہاز نے بھی ٹیک آف اور لینڈنگ نہیں کی ۔ جس کے باعث بیرونی اور اندرون ملک پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا اور فضائی آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ۔
ایئر فیلڈ