اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ یوسف نے پہلے دن ہی وزارت کوگلگت بلتستان دورے کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے کہاکہ وہ گلیسیئر کے پگھلنے سے بنے والی جھیلوں کے حوالے سے منصوبہ کودیکھناچاہتے ہیں اس کے ساتھ وزارت کو تمام شعبوں کی تفصیلی بریفنگ تیارکرنے کی بھی ہدایت کردی۔ موسمیاتی تبدیلی بھی تعلیم، قانون اور صحت کی طرح جتنا اہم ترین شعبہ ہے۔ اس لئے ہمیں اس شعبہ کو بھی کم وقت میں جلد ہی ترقی دینا ہو گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں وزارت میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر کو وزارت کے کاموں اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا وزارت کے اعلی افسران کے تعارف بھی کروایا گیا۔ اجلاس کے دوران وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری خصرحیات نے نگران وزیر شیخ یوسف کو بتایا کہ وزارت سپروجو بڑے بڑے کام ہیں ان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے قومی پالیسیوںکی تشکیل ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں حکمت عملیاں اور منصوبہ جات بنانا، آلودگی پر قابو پانا، ایکالوجی، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ اور حیاتیاتی تنوع جیسے امور شامل ہیں، جبکہ دیگر ممالک بین الاقوامی اداروں اور فورمز کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کروانا بھی وزارت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ سیکرٹری خضر حیات نے نگران وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو ذیلی محکموں اور وزارت کے ہر شعبہ کے کاموں کے بارے میں بتایا۔ وزارت بین الاقوامی کنونشنز معاہدوں اور عہد ناموں وغیرہ کے معاملات دیکھتی ہے۔ وفاقی وزیر کو وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا جن میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے ادارہ کے قیام کا ایکٹ، گرین پاکستان پروگرام ، نکاسی آب کے بارے میں جنوبی ایشیائی ممالک کی کانفرنس اور اسلام آباد کی ہوا کی روزانہ مانٹرنگ وغیرہ جیسی کامیابیاں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر کو وزارت کو درپیش مختلف چیلیجز کے بارے بھی بتایا کہ وزارت کو 18ویں ترمیم کے بعد قومی پالیسیوں اور منصوبہ جات پر عمل درآمدکروانے اور سیاسی عزم کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں کوششوں کو سراہتے وزارت کوگلگت بلتستان دورے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی نگران وزیر کاکہناتھاکہ وہ گلیشیئر کے پگھلنے سے بنے والی جھیلوں کے حوالے سے منصوبہ کودیکھناچاہتے ہیں۔اس کے ساتھ وزارت کو تمام شعبوں کی تفصیلی بریفنگ تیارکرنے کی بھی ہدایت کی۔