کبھی کبھی زندگی میں انسان پر ایک ساتھ مشکلات آجاتی ہیں،نوازشریف

Jun 21, 2018

لندن (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی کبھی زندگی میں انسان پر ایک ساتھ مشکلیں آجاتی ہیں اور ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ہے۔ ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد نواز شریف نے(صفحہ9بقیہ 15) کہا ہے کہ جب میں لندن آیاتو مجھے نہیں اندازہ تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اس بات کا م علم ہمیں جہاز سے اتر کر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں یہاں آیا ہوں میری ان سے کوئی بات نہیں ہوئی صرف آئی سی یو میں جا کر ان کو دیکھ لیتاہوں۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اورمجھے امید ہے کہ اللہ تعالی اپنا رحم فرمائیں گے ۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پاکستا ن کے ان تمام لوگوں کو جزائے خیر دے جنہوں نے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور تمام بیماروں کو بھی شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اس موقع پر اپنی بیوی کے پاس ہوتا اورزیادہ سے زیادہ وقت دیتا۔ ایسے موقع پر اگر انسان بیوی کو وقت نہ دسکے تو بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے ۔ کلثوم نواز بھی چاہتی تھی کہ میں یہاں رہوں اس لئے میں اس حوالے سے تشنگی سی محسوس کرتا ہوں کہ اس موقع پر ان کے پاس ہوتا ۔عدالتی استثنیٰ نہ ملنے کے حوالے سے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی زندگی میں انسان پر ایک ساتھ مشکلیں آجاتی ہیں اور ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی مشکلیں آسان فرمائے ۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے اور ایسی باتیں سن کردکھ ہو تا ہے ۔
نواز شریف

مزیدخبریں