پرتگال نے مراکش اور یوروگوئے نے سعودی عرب کوہرا دیا

Jun 21, 2018

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ماسکو میں فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت پرتگال نے مراکش کو 1-0 سے ہرادیا۔ریال میڈرڈ اسٹار نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔مراکش کی جانب سے پرتگال کا اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم یورپی ٹیم نے اسے گول کرنے سے باز رکھا۔فتح کے بعد پرتگال اپنے گروپ پر پہلی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ مراکش کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رونالڈو کا یہ ٹورنامنٹ میں چوتھا گول تھا۔ اسپین کے خلاف انہوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔اب بین الاقوامی میچوں کے دوران سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والی فہرست میں رونالڈو صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔پرتگال کا اگلہ میچ 25 جون کو ایران کے خلاف ہوگا جبکہ مراکش کی ٹیم اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔علاوہ ازیں گروپ اے کے میچ میں یورو گوئے نے سعودی عرب کو ایک گول سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی ۔ یورو گوئے نے ابتداء ہی سے سعودی عرب پر پر دباؤ بڑھائے رکھا،یہ سعودیہ کی دوسری شکست تھی جبکہ یوروگوئے کی دوسری کامیابی ۔کھیل کے پہلے ہی ہاف یوروگوئے کی ٹیم نے گول کر کے مخالف ٹیم پر دبائو بڑھا دیا ۔اس گول کے بعد سعودیہ کے کھلاڑی شدید دباؤ میں ا?گئے اور یورو گوئے نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایاتاہم کھیل ختم ہونے تک سعودیہ کوئی گول نہ کرسکا اور میچ 1-0 ہار گیا۔دریں اثناء گروپ اے کے میچ میں روس اور مصر ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے۔میزبان روس نے ابتداء ہی سے مصر پر دباؤ بڑھائے رکھا، مصر کی پوری ٹیم کا انحصار انجرڈ محمد صلاح پر تھا جو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے ا?غاز میں ہی مصر کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مصر کے کھلاڑی فتح نے اپنے ہی پوسٹ پر گیند ڈال کر روس کو ایک صفر کی برتری دلادی۔اس گول کے بعد مصر کے کھلاڑی شدید دباؤ میں ا?گئے اور روس نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 59 ویں اور 62 ویں منٹ میں دو اور گول داغ کر برتری 0-3 کرلی۔73 ویں منٹ میں مصر کو پینلٹی کک ملی جس پر محمد صلاح نے شاندار گول کرکے خسارہ 1-3 کردیا تاہم کھیل ختم ہونے تک مصر اور کوئی گول نہ کرسکا اور میچ 1-3 سے ہار گیا۔اس میچ میں کامیابی کے بعد روس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں