لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت نے خریدار کو خراب صوفہ دینے کے کیس کی سماعت کی۔ مقامی شہری نے درخواست میں کہا کہ دکاندار نے اسے خراب صوفہ دیا لیکن اب اسے تبدیل یا واپس کرنے پر تیار نہیں۔ اسے ہرجانہ دلایا جائے۔ فاضل صارف عدالت نے سماعت کے بعد دکاندار فرنیچر شوروم کے مالک کو 16جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔