صارف عدالت نے خراب صوفہ دینے کے کیس میں فرنیچر شو روم کے مالک کو طلب کر لیا

Jun 21, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت نے خریدار کو خراب صوفہ دینے کے کیس کی سماعت کی۔ مقامی شہری نے درخواست میں کہا کہ دکاندار نے اسے خراب صوفہ دیا لیکن اب اسے تبدیل یا واپس کرنے پر تیار نہیں۔ اسے ہرجانہ دلایا جائے۔ فاضل صارف عدالت نے سماعت کے بعد دکاندار فرنیچر شوروم کے مالک کو 16جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں