مٹھن کوٹ(نامہ نگار)ن لیگ کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ شہید بے نظیر بریج کی اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام بھی روک دیا گیا ہے اور تمام مشینری غائب ہو چکی ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی حکومت کے آخری ہفتے اس نامکمل روڈ کا افتتاح کیا تھا جو کہ ابھی تک نامکمل ہے اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو چکا ہے اگر کام جلد شروع نہ کیا گیا تو جو سڑک بن چکی ہے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی کسان اتحاد راجن پور کے صدر رائو شوکت علی نے کہا ہے کہ پل کی تعمیر کا کام پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا تھا اس وقت کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دو مرتبہ 2009اور 2012 میں سنگ بنیاد رکھا 30ماہ کا منصوبہ 9سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکا نگران حکومت نوٹس لے کہ سیاسی مفاد کے حصول کیلئے نامکمل سڑک کا افتتاح کر کے ووٹروں کو گمراہ کیا گیا اب مزید اس پر کام روک دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر سڑک پر جلد کام شروع نہ کیا گیا تو کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ ہوتے ہی بے نظیر بریج کی اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا
Jun 21, 2018