انقرہ(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم سال 2019 میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کریں گے۔صدر اردگان نے اپنے ٹوئٹر پیج سے انٹارکٹکا سائنسی بیس کے قیام سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔پیغام میں انہوں نے کہا 2019 میں ہم انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں جس کے طفیل ترکی انٹارکٹکا میں موجود 30 مالک میں سے ایک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت گلوبلائزیشن کا وقت ہے اور یہ وقت ترکی کا وقت ہے۔ویڈیو " انٹارکٹکا سائنسی بیس " کے عنوان سے شروع ہوتی ہے اور اس میں نیشنل پول سائنسی پروگرام کے اطلاق کے آغاز کا، 40 سائنس دانوں کے دو دفعہ انٹارکٹکا کا سفر کرنے کا، میڈریڈ پروٹوکول کی ترکی کی قومی اسمبلی سے منظوری کا اور ترکی کے سائنسی و تکنیکی تحقیقی ادارے TUBITAK کی پول اپیل کے آغاز کا ذکر کیا گیا ہے۔
2019ء تک انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کرلیں گے: ترک صدر
Jun 21, 2018