لاہور (پ ر) محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل نے ناقص صفائی اور ناقص اشیا کی فروخت پر کئی ریسٹورنٹ، شیرفروش، نانبائی اور سویٹ شاپس کو سیل اور جرمانے بھی کئے۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے مطالبے کو آگاہی پروگرام وارننگ بھی دی گئی اور کئی ایسے ریسٹورنٹ اور بیکرز کو صفائی رکھنے پر انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نورالامین مینگل کے اس اقدام کو سراہا۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے ریسٹورنٹ، شیرفروش، سویٹ شاپس اور نانبائی ودیگر نے ایسا اچھا برتاؤ اور وارننگ کے اصولوں کو اپنائے رکھا تو وہ دن دور نہیں جب چھوٹے ریسٹورنٹس کے مالکان فوڈ اتھارٹی سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔