ایف بی آ رنے7 ٹیکسٹائل ملزکو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک کی 2 بڑی آئل کمپنیوں کی جانب سے نجی ٹیکسٹائل ملزکو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے ڈیزل آئل اور فرنس آئل کی سپلائی پر 1 سال کے لیے صفر سیلز ٹیکس کی سہولت دے دی ہے جبکہ 6 ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔سیلز ٹیکس ترمیمی جنرل آرڈرز کے مطابق میسرزاٹک پٹرولیم کی جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے 100 میٹرک ٹن ماہانہ کے حساب سے فرنس آئل اور 30 ہزار لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل کی سپلائی پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ میسرز شیل پاکستان جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے استعمال کے لیے 31.076 میٹرک ٹن فرنس آئل اور 26 ہزار78لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل آئل پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن