ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی قیادت مصطفی کمال نے ملتان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر رہنما کرامت شیخ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں تقسیم کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے جس کی وجہ سے پی ایس پی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کے اس اقدام کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کرامت شیخ نے کہا ہے کہ عوام روایتی سیاستدانوں کو الیکشن میںمکمل طورپر مسترد کر دیں انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو سہانے خواب دکھانے والے جاگیرداروں‘ وڈیروں ‘ سرمایہ داروں اور ساہوکاروں کے خلاف ہے۔