بھارت:چوہوں نے اے ٹی ایم میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد  مالیت کے نوٹ کُتر دیے

بھارتی ریاست آسام میں چوہوں نے اے ٹی ایم میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد  مالیت کے نوٹ کُتر دیے۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک خراب اے ٹی ایم کو ٹھیک کرنے کے لیے کھولا گیا تو ٹیکشینز کی یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ مشین میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد کے نوٹ کترے ہوئے پڑے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے ہوئے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہوئےاور وہاں موجود تمام کرنسی نوٹ کُتر ڈالے۔ مشین گزشتہ 12 روز سے خراب تھی۔ اے ٹی ایم مشین میں کُترے ہوئے نوٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اوربڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔ اے ٹی ایم چینل مینجر چندن شرما کا کہنا ہے کہ مشین میں 29 لاکھ روپے موجود تھے  چوہوں نے 12 لاکھ 38 ہزار مالیت کے نوٹوں کونقصان پہنچایا اور تقریباً 17 لاکھ روپے بچ گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن