مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی دل ایسا نہیں جو کلثوم نواز کی بیماری پر اداس نہ ہوا ہو‘ کلثوم نواز شریف کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی ہوئیں اور مشکلات کا سامنا کیا‘ سب کو معلوم ہے نواز شریف سو سے زائد نیب میں پیشیاں بھگت چکے ہیں‘ جس طرح کلثوم نواز کی بیماری کے خلاف تشہیر دکھائی جارہی ہے اسے پاکستان کی عوام ہرگز پسند نہیں کرے گی‘ اعتزاز احسن کے بیان پر بہت دکھ ہوا۔مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی قوم نے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے مجھے یقین ہے کہ وہ ج لد صحت ی اب ہوں گی۔ کوئی دل ایسا نہیں ہے جو ان کے لئے اداس نہ ہو۔ کلثوم نواز نواز شریف کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی رہیں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ جس طرح کلثوم نواز کی بیماری کے خلاف تشہیر دکھائی جارہی ہے اسے پاکستان کی عوام ہرگز پسند نہیں کرے گی۔ سیاست ایک معیار ہوتا ہے کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ اعتزاز احسن کے بیان پر بہت دکھ ہوا۔ نواز شریف نے گزشتہ روز بھی تفصیلی گفتگو کرکے کلثوم نواز کے حوالے سے آگاہ کیا سب کو معلوم ہے نواز شریف نے سو سے زائد نیب کے اندر پیشیاں بھگتیں۔ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ اقامہ پر کیا گیا خواجہ حارث نے بھی اس بارے میں بتایا کہ ہواﺅں میں باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ نیب کے اندر نواز شریف کے خاندان کی پیشیاں ہورہی ہیں۔ جنہوں نے پاکستان کے عوام کے لئے خدمت کے جذبے سرشار کئے انہیں ہی کھینچا جارہا ہے۔ مجھے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان پر افسوس ہوتا ہے۔ عمران خان اپنے آپ کو خیالی وزیراعظم مانتا ہے عمران خان نے صرف پانچ سال گالی گلوچ کی سیاست کی آج عمران خان اپنے ہی کارکنوں سے چھپ رہے ہیں۔ یہ وہ شخص ہے جو صرف خیالی وزیراعظم بن رہا ہے آج وہ اپنے کارکنوں سے بات بھی نہیں کرپارہا ہے۔