پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ءاور نوازشریف کے ترجمان رہنے والے زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور کہاہے کہ وہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے ، میں سید ہوں ، جان دے سکتاہوں لیکن عزت نہیں دے سکتا ۔تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہناتھا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، میں سید ہوں ، جان دے سکتا ہوں ، عزت نہیں دے سکتا اور نہیں دوں گا ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ،میں تمہیں سیاست کرکے دکھاﺅں گا ، اس لاہور میں جہاں میرے تایا اور میرے باپ نے سیاست کی تھی ، میرے تایا اس شہر سے دو بار الیکشن جیتے تھے ، میں مالشیا نہیں ہوں ،میں نے تمہارے لیے جان دی مال دیا ، نوکری نہیں کروں گا ، نوکری کروں تو صرف عوام کی کروں گا ،اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لا ﺅاور الیکشن لڑو ، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے ,حمزہ شہباز تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے ۔زعیم قادری کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جو تم نے اپنے نوکروں کا یونٹ بنایا وہ آ کرالیکشن لڑیں، الیکشن کی بات نہیں ہے ، میراصبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے ، میں یہ بھی بتاں گا کہ دس سال میرا کیا حال تھا ،گھٹیا بات نہیں کرونگا اور ذاتیات پر نہیں آﺅں گا لیکن اگر کسی تمہارے آدمی نے کوئی ایک لفظ بھی بولا تو پھر جواب میری طرف سے بھی آئے گا.
ن لیگ کے منحرف رہنماءزعیم قادری کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان,حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا ،جان دے سکتا ہوں ،لیکن عزت نہیں دے سکتا : زعیم قادری
Jun 21, 2018 | 19:27