حکمرانوں کا رویہ اور طرزعمل تشویشناک ہے:امیرالعظیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ اور طرز عمل تشویشناک ہے۔ ملک سیاسی عدم استحکام اور اندرونی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلے ۔ سینٹ اجلاس کے دوران ہونے والی جھڑپ اور ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ قوم کے نمائندوں کو اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ قومی اسمبلی سے عوام دشمن بجٹ کو منظور کروانے کی حکومتی کوشش لمحہ فکریہ ہے۔ ماضی میں جن پالیسیوں پر عمران خان مخالفین پر تنقید کیا کرتے تھے ، آج انہی پالیسیوں کو اختیار کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تبدیلی کا نعرہ حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ وزراء اور مشیر بھی حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنے سے کترارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن