سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔ تحریک حریت ضلع سرینگر کے اہتمام سے مسجد سید قمرالدین جہانگیر چوک اور مسجد حمزہ ککر بازار کے باہر غائبانہ جنازہ میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ضلع سرینگر اور سیکرٹری ضلع معراج الدین ربانی نے خطاب کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور ڈاکٹر محمد مرسی کا تفصیلی تعارف کرایا۔ کے پی آئی کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب می کہا کہ ڈاکٹر مرسی کو صہیونی قوتوں کے اشاروں پر ایک گہری سازش کے تحت شہید کیا گیا کیونکہ مرحوم مرسی نظریاتی اسلام کے سرخیل تھے اور دنیا کی طاغوتی قوتیں نظریاتی اسلام کو کسی بھی صورت میں برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دوران اسیری شہید کرایا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نمازجنازہ
Jun 21, 2019