لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن ائنڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ریجن بی نے رواں مالی سال 2018/19 میں اپنا ہدف 3252 ملین روپے حاصل کر لیا ہے ۔ریجن بی کو رواں مالی سال 2018/19میں 3252 ملین کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔جس میں سے مئی 2019 تک 3226 ملین وصول کر لیا گیاہے ،اس طرح رواں مالی سال 2018/19میںکے ٹارگٹ کا 99 فیصد گزشتہ ماہ ہی وصول کر لیا گیا تھاجبکہ سابق مالی سال ماہ مئی تک 2938 ملین وصول کئے گئے تھے۔