لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن ائنڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ریجن بی نے رواں مالی سال 2018/19 میں اپنا ہدف 3252 ملین روپے حاصل کر لیا ہے ۔ریجن بی کو رواں مالی سال 2018/19میں 3252 ملین کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔جس میں سے مئی 2019 تک 3226 ملین وصول کر لیا گیاہے ،اس طرح رواں مالی سال 2018/19میںکے ٹارگٹ کا 99 فیصد گزشتہ ماہ ہی وصول کر لیا گیا تھاجبکہ سابق مالی سال ماہ مئی تک 2938 ملین وصول کئے گئے تھے۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول ریجن بی نے رواں مالی سال کاہدف حاصل کرلیا
Jun 21, 2019