ایمسنٹی سکیم سے استفادہ کر نیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے ایمسنٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور تشہیر اور ایف بی آر کے رابطوں کے بعد سکیم سے استفادہ کر نے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،ٹیکس کی شرح میں کمی کر کے ای ٹیکسیشن اور ون ونڈو کا نظام متعارف کرایا جائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیموں کے مختلف مارکیٹوں کے دوروں اور بھرپور تشہیر کی وجہ سے ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میںاضافہ ہو رہا ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ آخری تاریخ 30جون میں توسیع کی جائے جس سے حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن