چین کے ساتھ تمام سطحوں پر رابطوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین کے ساتھ تمام سطحوں پر رابطوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں خصوصاً جب چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے اسلا م آباد میں Ms. Zhao Baige کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اورسماجی واقتصادی ترقی جیسے اہم شعبوں کوشامل کیاگیاہے۔

وزیراعظم نے کہاہے کہ یہ بات اطمینان کاباعث ہے کہ سدا بہار اور آزمودہ پاک چین دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جارہا ہے تاکہ سرکاری اور نجی کاروباری شعبوں کے درمیان موثر روابط کو یقینی بنایا جائے۔

Ms. Zhao نے اپنے کلمات میں کہاکہ چین زراعت ،صحت، ہائوسنگ اورسماجی واقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن